• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علما ء اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، مولانا حبیب اللہ

ڈیرہ غازی خان( نامہ نگار) پیغام اسلام کانفرنس کی تیاریاں شروع، جنوبی پنجاب میں تاریخ ساز کانفرنس رحیم یار خان میں ہوگی ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن پنجاب کے نائب امیر مولانا حبیب اللہ علی پوری نے ضلعی امیر قاری جمال عبدالناصر، تحصیل امیر قاری محمد اسماعیل کھلول، جنرل سیکرٹری ملک فیض محمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مولانا حبیب اللہ علی پور نے کہا کہ علما  اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، مذہبی کارکنوں کو ختم کرنے والے پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، پاکستان کا جھنڈا عالم دین نے لہرایا 1973کا آئین مفتی محمود ، مولانا شاہ احمد نورانی نے بنایا ،قرضے معاف کرانے والے سرداروں وڈیروں جاگیرداروں کی جاگیریں ضبط کی جائیں ،قومی اور صوبائی اسمبلی میں الیکشن سے تاحیات نااہل قرار دئیے جائیں ، مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہم پاکستان کو خوشحال پاکستان بنائیں گے۔ 15دسمبر کو رحیم یارخان میں ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس سے مولانا فضل الرحمن، مولانا راشد محمود سومرو، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی خطاب کریں گے۔ ڈیرہ غازیخان تونسہ کوٹ چھٹہ سے قافلوں کی صورت میں بڑا قافلہ رحیم یار خان جلسہ میں شرکت کرے گا۔
تازہ ترین