• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی ٰپنجاب کی متوقع آمد ، ضلعی انتظامیہ متحرک رہی

ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی متوقع آمد ، ضلعی انتظامیہ متحرک رہی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی مظفرگڑھ میں بزرگ سیاستدان سید عبداللہ شاہ بخاری مرحوم کے فاتحہ خوانی کے سلسلہ میں مظفر گڑھ کے قصبہ شہر سلطان آئے اور توقع کی جارہی تھی کہ وہ ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کر سکتے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کافی متحرک رہی جبکہ رات گئے تک کالج گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ کی تکمیل جاری رہی اور مسلسل گراؤنڈ اور ملحقہ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا رہا تاہم وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف مظفر گڑھ کے بعد بہاولپور روانہ ہو گئے تھے اور ڈیرہ غازی خان نہ آسکے ۔
تازہ ترین