• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدائی پولیس پرخواتین سے بد تمیزی کا الزام ،شہریوں کا احتجاج

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) گدائی پولیس  پرخواتین سے بد تمیزی کا الزام ،شہریوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق دری میرو کے رہائشی درجنوں مرد و خواتین نے پولیس تھانہ گدائی کے خلاف پل ڈاٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرہ میں شریک دری میرو کے رہائشی خلیل احمد نے الزام لگایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ پل ڈاٹ پر تھانہ گدائی کے دو اہلکاروں نے انھیں روک لیا ۔ اور کاغذات نہ ہونے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین سے بھی بد تمیزی کی ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس بلا نمبری موٹر سائیکلوں کی آڑ میں شریف شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے دریں اثنا خرم شہزاد سانگھی ، شیخ توقیر وحید قریشی ، منور حسین ، محمد حنیف سانگھی ، غلام مصطفی کھوسہ ، شہزاد حسین نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او ڈیرہ سے معتلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
تازہ ترین