• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، سیف الدین کھوسہ

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ نے یونین کونسل کھاکھی میں منتخب ہونے والے ملک محمد شفیع ماچھی کی رہائش گاہ پر دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا اصلی چہرہ  عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، انہوں نے مفاد پرستی کی سیاست کو فروغ دیا ہے،  بلدیاتی الیکشن نہیں سلیکشن تھا ،ہمارے ضلع بلکہ پورے پنجاب میں ن لیگ نے اپنے حکومتی امیدواروں کو جتوانے کے لیے دھاندلی کی منصوبہ بندی کرائی، ہر یونین کونسل میں کونسلر ہمارے گروپ کے ہی منتخب ہوئے ہیں لیکن چئرمین حکومتی امیدوار ہوئے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس سے بڑی دھاندلی کیا ہو سکتی ہے ،   اس موقع پر   اقبال خان رخشانی نے کہا کہ ہم  سیف الدین خان کھوسہ کی قیادت پر متحد ہیں ، اس موقع پر محمد عمران کھوسہ ،ملک اللہ بخش بھپلا، ملک مجاہد حسین بھپلا، ملک ظریف ارائیں، مولانا حسین بخش، ڈاکٹر محمد اکرم ارائیں، ملک محمد امین ایسراں، ملک محمد اسماعیل، ملک عبدالرشید بھپلا، ملک شریف ارائیں، ملک رفیق ارائیں، ملک غلام مصطفی بھپلا، ملک غلام محمد، ملک کریم بخش، سیٹھ محمد رمضان ، ملک غلام حیدر، ملک محمد ریاض  کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔
تازہ ترین