• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) تھانہ صدر تونسہ پولیس نے محمد حنیف اور غلام قادر کے بیانات پر افضل سمیت 11 ملزمان پر گائے چوری کے مقدمات درج کئے، اسی طرح مظہر اقبال نے بیان دیا کہ قیصر ، محمد سمیت سات ملزمان نے انہیں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا کے دوران زخمی کیا،گدائی کے رہائشی منظور احمد نے بیان دیا کہ محمد انور سمیت 7 ملزمان نے گھریلو سامان چرایا، نور الدین نے بیان دیا کہ فدا حسین سمیت چار ملزمان نے تعمیراتی میٹریل چوری کیا، چوٹی کے بشیر احمد نے اطلاع دی کہ عبدالستار کی فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے، محمد اسماعیل نے بیان دیا کہ نامعلوم ڈالہ ڈرائیور کی ٹکر سے اسکا بہنوئی زخمی ہو گیا۔
تازہ ترین