• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو ڈیرہ نے نومبر میں 1548افراد کو ابتدائی طبی امداددی

ڈیرہ غازیخان( پ ر)ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے نومبر میں 1548افراد کو ابتدائی طبی امداددی اور 605کو ہسپتال منتقل کیا  ، 2111واقعات میں 2213افراد متاثر ہوئے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے مرکزی سٹیشن میں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالروف اور سٹیشن کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ رونما ہونے والے حادثات کا جائزہ لیاگیا۔ ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ گزشتہ ماہ سڑک حادثات کے 481، میڈیکل 1119، آتشزدگی کے 25، جرائم کے 77او ر مختلف نوعیت کے 408واقعات رونما ہوئے ۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے کا اوسط وقت 9.33منٹ رہا ۔ ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایاکہ دور دراز کے جائے وقوعہ پر پہنچنے میں ریسپانس وقت زیادہ رہا جس کی وجہ سے اوسط ٹائم میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرہ میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین