• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ ، پرائیویٹ سکولز یونین کے سالانہ ا نتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی کااجلاس

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) ضلع ڈیرہ غازی خان میں پرائیویٹ سکولز یونین کے سالانہ الیکشن کے لئے الیکشن کمیٹی کااجلاس چیئرمین کمیٹی محمد طارق رحیم کی سر براہی میں ہوا ،جس میں تحصیل تونسہ شریف کے ممبر ریاض حسین قیصرانی ، تحصیل ڈی جی خان کے ممبر لیاقت علی بھٹہ اور تحصیل کوٹ چھٹہ کے ممبر عبدالستار ایڈووکیٹ نے شر کت کی، اور الیکشن 2017کے لئے جمع کرائے گئے تمام امیدواران کے کاغذات درست قرار دئیے گئے اور فروغ تعلیم گروپ کو تختی جبکہ علم دوست گروپ کو قلم دوات کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ،ضلعی صدرکی سیٹ پر فروغ تعلیم گروپ کے فرقان حمید غوری کا مقابلہ علم دوست کے محمد جمیل بھٹی کریں گے جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر فروغ تعلیم گروپ کے نعیم اللہ عاربی کا مقابلہ علم دوست گروپ کے غلام حیدر تالپور اسی طرح تحصیل ڈیرہ غازی خان کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کیلئے فروغ تعلیم گروپ کے جاوید اختر اور سلیم کھتران کا مقابلہ علم دوست گروپ کے عرفان قیوم تھہیم اور عبدالوحید کے درمیان ہوگا ۔
تازہ ترین