• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے 866 اے ایس آئیز کی اگلے عہدوں پر ترقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں ترقی کے منتظر 866 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو  اگلے عہدوں پہ ترقی دیتے ہو ئے رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں سال 1987 سے 1993 کے دوران بھرتی ہو نے والے رینکرز اور پروبیشنرز 866 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پہ ترقی دے دی گئی، ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ  اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کواہلیت کی بنیاد پر  اگلے عہدے پرترقی دی گئی ہے،ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ترقی سے متعلق مکمل رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کر دی گئی ہے جس میں بتا یا گیا ہے کہ مجموعی طور پر مذکورہ دورانیہ کے 1047 اے ایس آئیز کو ترقی کے لیئے ایف لسٹ میں اندراج کے لیئے زیر غور لایا گیا تھا تاہم نامکمل اے سی آرز ، محکمانہ سزاوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر 180 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹرز رینک پر ترقی ملتوی کردی گئی جبکہ دیگر کو ترقی دے دی گئی، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ کے مطابق لسٹ ایف کے تحت ترقی پانے والوں میں کراچی کے 387 ، حیدرآباد کے162، میریورخاص کے 76، شہیدبینظیرآباد کے 73، سکھر کے 69 اور لاڑکانہ پولیس رینج کے 99 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ 
تازہ ترین