• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کے اختیارات میںتوسیع کی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سےجواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں گورنر راج،رینجرز کے چھاپوں اورآپریشن کے اختیارات میں توسیع سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو 2ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے،جمعے کودورکنی بنچ نے سندھ میں گورنر راج،رینجرز کے چھاپوں اورآپریشن کے اختیارات میں توسیع کے لیے مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ اگر حکومت نے 2ہفتے میں جواب داخل نہ کیا تو  عدالت مناسب فیصلہ جاری کرے گی، قبل ازیں درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا  کہ رینجرزسندھ میں امن وامان کی بحال میں اہم کردار ادا کررہی ہے اوررینجر زکی کامیاب کارروائیوں کے باعث شہر میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین جرائم میں واضح کمی آئی جبکہ رینجرز کو حکومت سندھ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے تعینات کیا تھااورہر بار سندھ حکومت مدت ختم ہونے کے بعد ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مدت میں توسیع کر تی تھی تاہم جب رینجرز نے کرپشن کی رقم دہشت گردی میں استعمال ہونے کے انکشاف پر پیپلزپارٹی کے عہدیداران  کے خلاف کارروائی کی تو سندھ حکومت نے اپنے رہنماؤں کو بچانے کے لئے توسیع  سے انکار کر دیا اور سندھ اسمبلی کا سہارالیا جا رہا ہے جوکہ بدنیتی پر مبنی ہے ،حکومت سندھ آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اورصدرپاکستان آرٹیکل 234 کے تحت اسی صورتحال میں گورنر راج لگا سکتے ہیں  جبکہ وفاقی حکومت آرٹیکل 245کے تحت صوبے یا صوبے کے کسی بھی شہر میں فوج تعینات کرنے کا اختیار رکھتی ہے ،لہذا وفاقی حکومت کوکراچی میں امن وامان کی صورتحال کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی جائے۔ 
تازہ ترین