• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ صفورا کیس میں سزائے موت پانے والے سعد عزیز کا ایک اور مقدمہ جیل منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ صفورا کیس میں سزائے موت پانے والے سعد عزیز کا ایک اور مقدمہ جیل منتقل کردیا، محکمہ داخلہ سندھ نے مقدمہ ان سائیڈ جیل منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر6میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کو پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمہ کی منتقلی کا نوٹیفیکیشن موصول ہوگیا۔ سماعت کے دوران سمن آباد پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیاکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مذکورہ مقدمہ جیل منتقل کردیا ہے پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ کا نوٹیفیکشن بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کی ممبر انسپکشن ٹیم ii کو ہدایت کی ہے کہ مقدمہ سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر6میں منتقل کیاجائے۔
تازہ ترین