• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اخترنے بلدیہ شرقی کا دورہ کیا،ملازمین کی جانب سے بھر پور استقبال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر بلدیہ عظمی کراچی وسیم اختر نےجمعے کو بلدیہ شرقی کا دورہ کیا، اس موقع پر ملازمین نے میئر کراچی کا والہانہ استقبال کیا، ہار پہنائے، مٹھائی کھلائی اور میئر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور سوروزہ عوامی خدمت مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عزم و جذبے کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر میئر کو سو روزہ مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ہی مہم کے نتائج عوام کے سامنے آجائیں گے ، ہماری اولین ترجیح صفائی ستھرائی ہے۔
تازہ ترین