• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی مذہب بل اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے، اے پی سی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والا تبدیلی مذہب بل اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے ، بل نہ صرف شریعت بلکہ آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے ، پاکستان کے 20کروڑ عوام اسلام دشمن اس بل کو قبول نہیں کریں گے ۔ سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے کر بل کو کالعدم قرار دے۔ان خیالات کا اظہا ر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، وکلاء ، اساتذہ ، سماجی شخصیات ، غیر سرکاری انجمنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت ادارہ نور حق میں ’’تبدیلی مذہب کا اسلام مخالف قانون ‘‘کے زیر عنوان آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے کی۔کانفرنس سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، نائب امیر برجیس احمد، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے قاری محمد عثمان، محمد اسلم غوری، شیعہ علماء کونسل کے علامہ جعفر سبحانی، تحریک انصاف کے سرور راجپوت،جمعیت علمائے پاکستان کے مستقیم نورانی ،عقیل انجم ، پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے بشارت مرزا، نظام مصطفی پارٹی کے الحاج محمد رفیع، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے محمد اشرف قریشی، جمعیت اتحاد العلماء کے مولانا عبد الوحید ، سنی تحریک کے مطلوب اعوان ، جماعت غربائے اہل حدیث کے حشمت اللہ صدیقی ، تنظیم اسلامی کے اویس پاشاقرنی ، تنظیم اساتذہ کے اجمل وحید خان، اسلامک لائرز موومنٹ کے عبد الصمد ایڈوکیٹ ، شاہد علی ایڈوکیٹ ،خاکستار تحریک کے حکیم سید نصر علی، انصار الامہ کے محمد یار ربانی،جماعت الدعوہ کراچی کے صدر مزمل اقبال ہاشمی اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین