• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصو صی افرا د کیلئے ملازمتوں میں کوٹہ 5فیصد کیا جا رہا ہے ،صوبا ئی وزیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کہا ہے کہ خصو صی افراد کا ملا زمتوں میں مختص کوٹہ 2فیصد سے بڑ ھا کر 5فیصد کیا جا رہا ہے جس کی منظوری سندھ کا بینہ نے دے دی ہے، یہ با ت انہوں نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی، انہو ں نے کہا کہ اس دن کے مو قع پر ہمیں عہد کر نا ہے کہ خصو صی افرا د کی تعلیم اور تر بیت اور ان کے رو ز گا ر کیلئے ہم سب مل کر اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین