• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی ، جنگ کی سینئر کارکن نرجس ملک کے گھر ڈکیتی مسلح ملزمان نقدی،زیورات لوٹ کر فرار

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر8میں واقع جنگ کراچی کے شعبہ میگزین سے وابستہ سینئررکن نرجس ملک کے گھر میں جمعہ کی علی الصباح دو مسلح ملزمان جنہوں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو یر غمال بنا لیا ،ملزمان نے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور گھر کے اندرموجودلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ،موبائل فون اور نقدی لوٹنے کے بعد اہلخانہ کو اسلحے کے زور پر یر غمال بنا کر دوسری منزل پر لے گئے اور وہاں بھی خواتین اور بچوں کو یرغمال بنانے کے بعد ان سے لوٹ مار کی،ملزمان تقریباً دو گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واقعہ کے تین گھنٹے بعد پولیس  موقع پر پہنچی ، ایس ایچ او  سرسید زوار حسین کے مطابق پولیس نے گھر سے فنگر پرنٹ اور دیگر معلومات حاصل کی ہیں اور امید ہے کہ ملزمان کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔
تازہ ترین