• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، عید میلاد النبیؐ پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)حکومت پنجاب نے محکمہ پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں ، اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری ہونیوالی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عید میلادالنبیؐکے موقع پر پولیس سکیورٹی پلان مرتب کرے اور جلوسوں سمیت جشن عید میلاد النبی ؐ کے تمام پروگراموں کو سکیورٹی کور فراہم کیا جائے جن میں اہم شخصیات کے علاوہ نامور علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ افراد بھی شرکت کرتے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی بناء پر عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں مرتب کئے جانے والے کوڈ آف کنڈیکٹ پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایاجائے ۔
تازہ ترین