• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد احمد نے چیئرمین ضلع کونسل کی حمایت کا اعلان کردیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)یونین کونسل 81سچا سودا کے چیئرمین چوہدری شہزاد احمدورک نے چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ کے امیدوار سردار محمد شہزاد ڈوگر آف ککڑ گل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے یہ اعلان انہوں نے اپنے ڈیرہ پر معززین علاقہ اور کونسلروں کی میٹنگ میں کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع شیخوپورہ کے وسیع تر مفاد اور مسلم لیگ (ن) کے روشن مستقبل کی خاطر سردار محمد شہزاد ڈوگر کو پارٹی امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کریں۔ ، ماضی میں تحصیل مریدکے سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ضلع کونسل کے انتخاب سے تحصیل شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کی چھوٹی تحصیلیں نظر انداز ہوئیں جس نے علاقائی مسائل میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوا چوہدری شہزاد احمد ورک نے کہا کہ ماضی میں بھی سردار محمد شہزاد ڈوگر نے بطورچیئرمین ضلع کونسل ضلع کی تعمیر و ترقی اور مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی کیلئے انتھک کردار ادا کیاہے لہذاٰ ان کی عوامی و پارٹی خدمات کے اعتراف میں انہیں پارٹی کا امیدوار نامزد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس وقت سردار محمد شہزاد ڈوگر کو ضلع کونسل کے 72ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے اور انشاء اللہ وہ چیئرمین ضلع کونسل کا انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔
تازہ ترین