• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کی خدمت اور ترقی پر تما م توانائیاں صرف کرینگے،وزیراعظم

اسلام آباد (نما ئندہ جنگ)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ  کشمیری عوام کی خدمت اور ترقی پر تما م توانیاں صرف کرینگے،  ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو کشمیر میں بھی مکمل کرینگے، وزیر اعظم نےکشمیر کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عبدالخالق وصی اور چوہدری محمد صدیق کو واضح اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی،جمعہ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دونوں نو منتخب رہنمائوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ارکان آزادجموں کشمیر کے عوام کی فلاح بہبود اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مطابق وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کو آگے بڑھائیں گے ، ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو کشمیر میں بھی مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
تازہ ترین