• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنی چورنگی ، فیکٹری مالک سے لوٹ مار کر نیوالےدو ڈاکو گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غنی چورنگی پر فیکٹری مالک سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو  فیکٹری مالک کے گارڈ کی فائرنگ سے مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود غنی چورنگی پر جمعہ کی شام کار میں سوار افراد سے دو مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی ،اس دوران کار میں سوار ایک شخص کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے ۔پولیس کے مطابق کار میں ایک فیکٹری مالک سوار تھا،وہ فیکٹری سے واپس گھر جا رہے تھے کہ ملزمان نے ان سے لوٹ مار کی کوشش کی،اس دوران کار میں سوار انکے گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے،ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت تاج محمد اور یاسر کے ناموں سے ہوئی ہے اور انکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔ پولیس چیف کراچی مشتاق احمد مہر نے سائٹ ایریا میں سیکیورٹی گارڈکی جانب سے 2ڈاکووں کو موقع پر ہلاک کر نے پر سیکیورٹی گارڈ کے لئے پچاس ہزار روپے اور تعریفی خط کااعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین