• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدراور پاکستانی وزیراعظم کی فون کال سے آگاہ ،منتظر ہیں ٹرمپ پاکستان کی مدد کیسے کرینگے،بھارت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوروزیراعظم پاکستان نوازشریف کے درمیان گزشتہ روز فون پر ہونے والی گفتگوعالمی میڈیاپر زیربحث بنی ہوئی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت رکھنے والے متعدد غیرملکی ٹی وی چینلز اور رسائل و جرائد دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کونمایاں انداز میں پیش کرکے اسکی مختلف توجیہات اور تفصیلات اپنے اپنے انداز میں پیش کررہے ہیں۔ اسی حوالے سے اب بھارت بھی اس بحث میں شامل ہوگیاہے اور جمعہ کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے وزیراعظم نوازشریف اور امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگوپرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے بھارتی حکومت اس بات کی منتظر ہے جب  وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب مسائل میں سب سے اہم مسئلے کے حل کیلئےپاکستان کی مدد کرینگے۔ وکاس سوراپ کاکہناتھاکہ امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم درمیان فون کال کی رپورٹس کے حوالے سے ہندوستانی حکومت آگاہ ہے۔ تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سب سے اہم حل طلب مسئلہ کشمیرکی جگہ دہشتگردی قرارد یتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کے بھی منتظرہیں کہ نومنتخب امریکی صدرتصفیہ طلب میں سب سے اہم مسئلے یعنی دہشت گردی کے حل کیلئے پاکستان کی مددکیسے کرینگے۔ 
تازہ ترین