• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبدوز پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوئی، بھارتی نیول چیف

 نئی دہلی(جنگ نیوز، خبر ایجنسی)بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا نے پاکستان کی طرف سے سمندری جارحیت کامنہ توڑ جواب ملنے پر خفت مٹانے کے لیے کہا ہےکہ بھارتی بحریہ کی کوئی آبدوزپاکستانی سمندری حدودمیں داخل نہیں ہوئی اس حوالے سے پاک بحریہ کا بیان بے بنیادہے۔انہوں نے کہاکہ کسی ملک کی آبدوز کو پسپا کرناآسان کام نہیں ہوتا،موجودہ سیکیورٹی منظرنامے کے مدنظربھارتی بحریہ نے کسی بھی صورتحال سے موثرطورپر نمٹنے کےلئے سمندرمیں اپنی تعیناتی کاجائزہ لیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی بحریہ ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تیار ہے اور بحر ہند میں چینی آبدوزوں کی نگرانی بھی کی جاچکی ہے۔
تازہ ترین