• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی، پارلیمنٹ میں ہنگامہ، مودی سے معافی کا مطالبہ

 نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست مغربی بنگال میں فوج تعینات کئے جانے کیخلاف بھارتی پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی اور ایوان کی کارروائی معطل کردی، حزب اختلاف نے  وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ ریا ست میں بغیر اطلاع فوج تعینات کرنے پر معافی مانگیں، وقفہ سوالات کے دوران کانگریس ،ٹی ایم سی ،ایس پی ، اور بی ایس پی کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا اور بینچوں پر کھڑے ہوگئے ،حزب اختلاف کے ارکان نے نعرے لگانا شروع کردیے ، انہوں نے اجلاس میں مودی کی شرکت اور معافی کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر حزب اختلاف کے ارکان نےجئے کسان ، جئے نوجوان کے نعرے لگائے ۔  
تازہ ترین