• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے کپا س کی گانٹھیں بذریعہ سی پورٹ منگوانے پر پابندی نہیں،خرم دستگیر

اسلام آباد ( آن لائن ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل میں انکشاف کیا گیا کہ ٹیکسٹائل شعبے کی حالت بے حد خراب ہے ،ایف بی آر ٹیکسوں کی مد میں اور بینک قرضوں کی وصولی کیلئے ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کے پیچھے پڑا ہوا ہے ،بھارت سے آنے والی کپاس بندرگاہ پر روک دی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہاکہ  بھارت سے کپا س کی گانٹھیں بذریعہ سی پورٹ منگوانے پر پابندی نہیں ،  ٹیکسٹائل شعبے  میں سہولیات کے ناجائز استعمال کو روکنے کیلئے غیر ذمہ دار افراد کو الگ کرینگے،بھارت سے کپاس درا مد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ،کمیٹی نے حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل شعبہ کو مراعات دینے کی سفارش کی ہے کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ملک بھر میں بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کیلئے تجاویز اور بھارت ،چین ،انڈونیشیا سے خام مال منگوانے سے مقامی صنعتوں کے نقصان کے ایجنڈے پر غور ہواچیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر پچھلے 30 سالوں سے لاکھوں افراد کو روزگار فراہمی کے علاوہ ایکسپورٹس میں بھی بے بہا خدمات سر انجام دے رہا ہے ٹیکسٹائل شعبہ کی بحالی قومی فریضہ ہے حکومت کی طرف سے بہترین پیکج دینے کی اشد ضرورت ہے۔
تازہ ترین