• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹاکاانضمام،پشاورمیں قبائلی جرگہ میدان جنگ میں تبدیل

پشاور(نمائندہ جنگ)قبائلی علاقہ جات کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کے فوائد سے آگاہی کیلئے طلب کردہ ’’ قبائلی جرگہ‘‘قبائلی ملکان، مشران، عمائدین ، وکلا اور طلباء کے مابین بدترین ہنگامہ آرائی، تصادم اور مخالفانہ نعروں کی نذر ہوکربے نتیجہ ختم ہوگیا،جرگے میدان جنگ میں بدل گیا،ایف سی آر کے حامی ملکان کی نعرہ بازی، بائیکاٹ، رپورٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں، جبکہ مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا کو بھی پروگرام چھوڑ کر واپس جانا پڑا، ایف سی آر کے حامی قبائلی ملکان نے پروگرام کے آغاز پر ہی ڈائس پرقبضہ کرکے فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں اور موقف اپنا یا کہ رپورٹ میں فاٹا کو علاقہ غیر اور قبائلی عوام کو باغی قرار دے کر توہین کی گئی ہے جبکہ سفارشات کے حامی فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ ، ملکان عمائدین، وکلا اور طلباء نے فاٹا کی انتظامیہ کوفاٹا اصلاحات میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ گورنر خیبر پختونخوا، فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ  فاٹا کو صوبہ بنانے کے حق میں نہیں اسلئے منتخب نمائندوں، ملکان، عمائدین، وکلا اور طلباء کو بے خیر رکھ کرسٹیٹس کو کے حامل اور پولیٹکل انتظامیہ کے مراعات یافتہ ملکان کوبلاکر فاٹا اصلاحات کو متنازعہ بنانے اور قبائل کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی ہے۔
تازہ ترین