• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت، پاکستان کوسٹ گارڈ کا اہلکار جاں بحق،2افرادزخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی مدینہ کالونی میں فائرنگ سے پاکستان کوسٹ گارڈ کا اہلکار جاں بحق ہوگیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزا حمت ہے دوران پیش آیا ، جبکہ ابراہیم حیدری اور جیکسن تھانے کی حدود میں فائرنگ سے2 افرادزخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر ڈھائی مد ینہ کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پاکستان کوسٹ گارڈ کا اہلکار امتیاز فرید زخمی ہوگیا جسے فوری پی این ایس شفا اسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ امتیاز مدینہ کالونی کا رہائشی اور علاقے میں لوڈشیڈنگ کے باعث گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی اور گولی اسکے سینے میں لگی ،پولیس نے ضابطےکی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی نمبر دو ناصر کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28سالہ شا ہد خان ولدجمیل احمد زخمی ہوگیا جسے اسپتال لایاگیا ،اسکی گردن میں گولی لگی ہے ۔جیکسن تھانے کی حدوددگلشن سکندر آباد میں فائرنگ سے 22سالہ ذاکر ولد عبدالودودزخمی ہوگیا ،جسے سول اسپتال لایا گیا ۔
تازہ ترین