• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کی انتخابات میں شمولیت ہمارے مقاصد میں شامل ہے،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیف الیکشن کمشنر  سردار رضا خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔ معذور افراد کی انتخابات میں شمولیت کو ممکن بنانا ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔الیکشن کمیشن میں معذور افراد کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئےقائمہ کمیٹیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔معذور افراد کو ووٹ ڈالنے کیلئے ان کی مرضی کا فرد پولنگ کیلئےمدد کر سکتا ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں معذور افراد اپنی مرضی سے کسی شخص کو پولنگ کیلئےساتھ لے جا سکتے ہیں۔معذور افراد کیلئے پولنگ بوتھ کو گرائونڈ فلور پر یقینی بنایا جاتا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں معذورافراد کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنا چاہتا ہے۔الیکشن کمیشن خصوصی افراد کیلئےپولنگ سٹیشنز کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔سیمینار میں یورپی یونین کی نمائندوں سمیت دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔
تازہ ترین