• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس‘ عیسائیوں نے مسلمانوں کو چرچ کے احاطے میں اذان دینے کی پیشکش کردی

کراچی(جنگ نیوز)اسرائیلی حکام کی مقبوضہ مقبوضہ بیت المقدس میں اذان دینے پر غیر منصفانہ پابندی کے ردعمل کے طور پرمقامی مسلمانوں نے اپنے گھروں کی چھتوں سے اذانیں دینا شروع کردی ہیں۔ مذہبی آزادی کے خلاف اسرائیلی پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا میں اس ویڈیو کو بہت فروغ مل رہا ہے۔جس کے سبب نذارت شہر میں عیسائیوں کے ایک چرچ نے ایک انوکھا فیصلہ کیا ہےکہ وہ چرچ کے احاطے میں مسلمانوں کو اذان دینے کی اجازت دیں گے۔چرچ کے اس فیصلے کو مسلم دنیا میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
تازہ ترین