• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں فوج سمیت کسی کی مداخلت نہیں چاہتے، سول ، ملٹری بیوروکریسی،ارکان پارلیمنٹ میں رشوت عام ہے، اچکزئی

پشین ( آن لائن ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، رکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے پشین کے تاج لالا فٹبال ا سٹیڈیم میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی  کی شہادت کی 43 ویں برسی کے موقع پر فقید المثل ،عظیم الشان اور پشین کی  تاریخ کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ  الیکشن میں فوج سمیت کسی ادارےکی مداخلت نہیں چاہتے، پاکستان جیسے ملک میں میں سول ، ملٹری، بیورکریسیارکان پا رلیمنٹ میں رشوت عام ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی  نے خطے کو آگ وخون میں جلا ڈالا،  پولیس ٹریننگ سینٹر ، درگاہ شاہ نورانی کے واقعات ہما رے لیئے لمحہ فکریہ  ہیں، آج 10 سال کے بعد پشین میں پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد ہورہا ہے اور میں جلسہ میں شریک ہزاروں شرکاء ، پارٹی کارکنوں تمام سیاسی ، قبائلی عمائدین، مختلف سیاسی پارٹیوں کےمشیران کو اس جلسہ میں شرکت پر انہیں خوش آمدید کہتا ہوں،جلسہ عام سے پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالرئوف خان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین