• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں بحریہ دستر خوان کا افتتاح

پشاور ( جنگ نیوز )بحریہ ٹائون نے کے پی کے میں اپنے پہلے دستر خوان کا سب سے بڑے پبلک اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال پشا ور میں افتتا ح کر دیا ہے ۔بحریہ دستر خوان کا افتتاح کلا س فور کے ملاز م نے کیا ۔بحریہ ٹائون کے ہیڈ آف ریلیف آپریشزبر گیڈ یئرطا ہر بٹ (ر) بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر اسپتال کے ڈاکٹر ز ، اسٹاف اور مریضوں کے تیمار داروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ بحریہ دستر خوان میں بیک وقت 2 سے 4 ہزار افراد کو کھانا دیا جائے گا جہاں مریضوں اور تیما رداروں کو دوپہر اور شام مفت کھانا فراہم کیا جائے گا، بحریہ دستر خوان خصوصی طور پر کے پی کے کے سب سے بڑے پبلک اسپتال میں قائم کیا گیا ہے یہاں صوبے کے دور دراز علاقے جن میں چترال ،سوات ، شانگلہ ،پاراچنار ،وزیرستان سے غریب اور مستحق افراد علاج کے لئے آتے ہیں ۔اِ ن مریضوں کے ساتھ اُ نکے خاندان کے لوگ اور دوست رشتہ دار بھی تیما رداری کے لئے آتے ہیں، غریب اور مستحق افراد کو علاج کیساتھ ساتھ اپنے کھانے پینے کے بندوبست پر بھی کثیر رقم خرچ کر نی پڑتی ہے ۔اب یہ افراد بحریہ دستر خوان سے دو وقت کا اچھا اور معیاری کھانا باآسانی بلکل مفت کھا سکیں گے،بحریہ دستر خوان میں صاف ستھرے ماحول میں بیٹھنے ،کھانے اور ہاتھ دھونے کی سہولیات میسر کی گئی ہیں جبکہ گرمیوں میں ان ہالز کوایئرکنڈیشنڈ کرنے پر بھی کام جاری ہے اس بحریہ دستر خوان میں خواتین کے لئے علیحدہ حصہ مختص کیا گیا ہے،اس سے قبل بحریہ دستر خوان لاہور ،کراچی، اسلام آباد ، راو الپنڈی ،ڈی جی خان ، فیصل آباد ،ملتان ، اوکاڑہ ،قدیر پور ، رینالہ خرد،نواب شاہ ، لاڑکانہ ، حیدر آبا د ،تھر سمیت ملک بھر کے کئی شہروں میں لاکھوں افراد کو مفت کھانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے ۔جبکہ ہنگامی صورتِحال کے پیش ِنظر ، تھر ،آواران ،پنجاب کے سیلا ب زدہ علاقوں اور IDPS کے لئے اضافی دستر خوان قائم کئے گئے ہیں جبکہ دور دراز آفت زدہ علاقوں میں موبائل دستر خوان بھی روزانہ کی بنیا د پر دو وقت کا کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں۔
تازہ ترین