• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی بروقت اطلاع‘پاکستانی کسان بڑے نقصان سے بچ گئے

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان کے محکمہ موسمیات کی بروقت اطلاع کے باعث کسانوں نے خشک سالی سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہیں۔محکمہ موسمیات نے اطلاع دی تھی کہ ماہ نومبر اور دسمبر میں پاکستان کے شمالی حصوں میں بارشیں نہیں ہوں گی، اس لیے ایسی فصلیں جن کا دارومدار بارشوں پر ہوتا ہے، اس میں احتیاط برتی جائے۔ اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول نے کہا تھا کہ وسط ایشیا شدید دبائو کے زون میں آتا ہے، جس کے سبب بادل برسے بغیر یہاں سے گزر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خشک سالی ال نینو رجحان کے سبب ہے۔جس کے اثرات سے پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے۔
تازہ ترین