• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کے عالمی دن پر محکمہ خصوصی تعلیم کے تحت آگاہی واک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ خصوصی تعلیم سندھ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے پریس کلب کراچی سے آرٹس کونسل تک آگاہی واک کا اہتمام کیا جس میں این جی اوز ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکہنے والے افراد، خصوصی بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،محکمہ خصوصی تعلیم کے تحت اس منعقدہ واک کا مقصد لوگوں میں خصوصی افراد کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا کہ خصوصی افراد بھی معاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بن سکتے ہیں اگر ان پر بھرپور توجہ دی جائے،واک کے موقع پر بچوں نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے۔واک کے موقع پر کراچی ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر، مختلف سینٹرز کے پرنسپلز ، ڈائریکٹرز، اور دیگر افسران کے علاوہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین