• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھوکھرا پار،نوجوان لڑکی نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی،اسپتال پہنچ کر چل بسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کھوکھرا پار نمبر 1 میں واقع انڈس مہران پارک میں نوجوان لڑکی نے اپنے جسم پر پیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگا لی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھاتے ہوئے لڑکی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج چل بسی،پولیس کے مطابق متوفیہ کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے جسم بری طرح جلنے کی وجہ سے شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
تازہ ترین