• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں کمسن سمیت4افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مخلتف علاقوں میں حادثات و واقعات میں کمسن بچے سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ 24کی مارکیٹ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 4سالہ خضر ولد نعیم جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،شارع فیصل تھانے کی حدود ڈرگ روڈ پل پر  تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35سالہ عامر ولد رئیس جاں بحق ہو گیا ،متوفی بفرزون کا رہائشی تھا،عوامی کالونی  مرتضی چورنگی کے قریب  تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا،لانڈھی کھوئی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے چار سالہ راشدجاں بحق ہوگیا ۔
تازہ ترین