• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر الدین راشدی سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹرمحمدفاروق ستار کی سربراہی میں وفدنے ڈیفنس میں مسلم لیگ فنگنشل کے رہنما صدر الدین راشدی سے ملاقات کی، وفد میں سینئر ڈپٹی کنوینئرعامر خان، ڈپٹی کنوینئرخالدمقبول صدیقی، رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق، عبدالوسیم موجود تھے،اس مو قع پرصدرالدین راشدی نے کہاکہ اگرہم دونوں مل جائیں تو ہم سندھ کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہونگے،اس مو قع پر ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہاکہ ایک مضبوط اپوزیشن سندھ کی ضرورت ہے اگرسندھ مضبو ط ہوگا توپاکستان بھی مضبوط ہو گااورہم پاکستان کومضبوط ومستحکم بنانے کے لئے نکلے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ ہماری پہلی ملاقات ہے لیکن معنی خیز ملاقات ہے اور اب ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین