• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے،مجلس وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرکز تحقیقات اسلامی میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے،  بد قسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر نظریہ پاکستان پر ضرب لگانے لے لیے عالمی طاقتوں کے ایماء پر پاکستان کوگروہی لسانی، مذہبی گروہ بندیوں میں  تقسیم کر رہے ہیں،مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں،یہی وجہ ہے کہ بد ترین دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہوسکا،وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے، اس کی ترقی کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بْت توڑ دیں،  ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرئے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گئے۔
تازہ ترین