• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی مہم میں دستیاب وسائل کے مطابق مثبت نتیجےکی امید ہے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سو روزہ صفائی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام تیزی سے جاری ہیں،دستیاب وسائل کے مطابق مثبت نتیجےکی امید ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کمشنر کراچی سے بھی میٹنگ ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ صفائی مہم میں جو بھی انتظامی تعاون ہوسکے گا، وہ  ضلع وسطی کی یوسی 18 میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین شاکر علی، اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈ ووکیٹ، جمال خان، عظیم فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے،قبل ازیں وسیم اختر کی آمد پر وہاں موجود بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے میئر کراچی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے دعائیں کیں،میئر نے کہا کہ اس وقت کراچی میں مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیروں کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پرلٹکتے ہوئے تاروں سے بھی بدصورتی پیدا ہورہی ہے،ان تاروں کو اصل حالت میں لگانے کیلئے متعلقہ اداروں سے بات کی جارہی ہے،بارہ ربیع الاول کی آمد کے پیش نظر طے شدہ پروگرام سے ہٹ کر بھی مساجد اور جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔شہریوں سے درخواست کروں گا کہ وہ صفائی کے کاموں میں خود بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جگہ جگہ کچرا نہ پھینکیں، میئر نے سوداگر اپارٹمنٹ بلاک اے، نارتھ ناظم آباد کے دکانداروں سے ملاقات کی۔
تازہ ترین