• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس خان سمجھدار ہیں،مستقبل کا فیصلہ خود کریں،معین خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کرکٹ کپتان، کوچ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ یونس خان سمجھدار ہیں۔میری رائے کے بجائے یونس کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر نا ہوگا۔بورڈ کو مصباح الحق کا نعم البدل تیار کرنا ہوگا۔شہریار خان نے مصباح کے بارے میں بیان سوچ سمجھ کردیا ہوگا۔پاکستان ٹیم کو جیت کے لئے بے خوف کرکٹ کھیلنا ہوگی۔وہ ہفتے کو پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کے ساتھ اسپانسر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔معاہدے پر ندیم عمر اور اسپانسر کے نمائندے تابش جاوید نے دستخط کئے۔ندیم عمر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی اسپانسر کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔تقریب میں پروفیسر اعجاز فاروقی،عاصم عمر، سہیل عمر اور اعظم خان بھی موجود تھے۔معین خان نے کہا کہ یونس خان سمجھ دار ہیں۔میرے مشورے کے بجائے وہ جو خود سمجھتے ہیں۔اسی طرح اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔معین خان نےکہا کہ پاکستان کی پہچان بے خوف کر کٹ ہے ہمارے بیٹسمینوں نے یہ کرکٹ نیوزی لینڈ میں نہیں کھیلی جس کی وجہ سے بولرہم پر حاوی ہوگئے۔معین خان نے کہا کہ محمد عامر کی کارکردگی یقینی طور پر سوالیہ نشان ہے۔اگر وہ کارکردگی نہیں دکھاتا تو ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پر فارمرز جنید خان،تابش خان اور دیگر لڑکوں کو موقع دینا ہوگا۔اس طرح کارکردگی کے لئے صحت مندانہ مقابلہ ہوگا۔
تازہ ترین