• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے بجائے تفریح کو ترجیح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے شہر کینز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہفتے کو پریکٹس کرنے کے بجائے آرام کو ترجیح دی اور سیر سپاٹے کرکے بھرپور انجوائے کیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے مشہور تفریح گاہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے پکنک کا انتظام کررکھا تھا۔کھلے سمندر میں مشہور تفریح گاہ میں دن بھر کھلاڑی انجوائے کرتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے مشکل دورے کے بعد کھلاڑیوں کو تفریح فراہم کرنے کا مقصد انہیں ریلکس کرنا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے اور پریکٹس سیشن سے چھٹی ہونے کے باعث سیر سپاٹے کرتے نظر آئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے شہر میں پریکٹس کے بجائے سیر و تفریح کی اور کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انہیں کشتی میں بٹھا کر سمندر کی سیر کرانے کیساتھ ساتھ گریٹ بیریر ریف کا دورہ کرایا گیا۔ذرائع کے مطابق شیڈول کے تحت آج کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ان کیلئے تفریح کا اہتمام کیا گیا۔
تازہ ترین