• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک بولنگ ایکشن کا قانون غیر واضح ہے، حفیظ

کراچی(جنگ نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ مشکوک بولنگ ایکشن کا قانون غیر واضح ہے کیونکہ یہ مائنڈ سیٹ کی بات ہے کہ اگر امپائرز کسی بولر کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں تو ہر چیز بری لگے گی۔اس وقت بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایسے کھلاڑی بولنگ کر رہے ہیں جن کے بولنگ ایکشن میں گڑبڑ لگتی ہے لیکن انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا لہذٰا اس قانون کو ایسی جگہ لانے کی ضرورت ہے جہاں تمام شکوک وشبہات دور ہو جائیں جو ذہنوں میں آتے ہیں کہ کسی بولر کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کر دیا اور کسی کو نہیں۔
تازہ ترین