• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ راونڈ میں ہفتے کوپاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کامران اکمل،عمران فرحت اور افتخار احمد کے علاوہ نوجوان امام الحق نے سنچریاں اسکور کیں۔نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں واپڈا نے سوئی سدرن گیس کے خلاف پانچ وکٹ پر226رنز بنائے۔کامران اکمل نے131اور عدنان رئیس نے57رنز بنائے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ میچ میں کراچی وائٹس کے خلاف سوئی ناردرن نے سات وکت پر 339رنزبنائے افتخار احمد نے 172رنز اسکور کیا۔ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ دو رنز بناسکے۔ حبیب بینک نے یوبی ایل کےخلاف پہلی اننگز میں تین وکٹ پر280رنز بنائے۔عمران فرحت نے128ناٹ آوٹ رنز بنائے ہیں۔امام الحق129رنز بناکر آوٹ ہوئے۔کراچی کے تابش خان نے چار وکٹ لئے۔
تازہ ترین