• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپو رٹر)کے سی سی اے زون چھ عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ کلب نے میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کو187رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کرکٹ کلب کے محمد وقاص کی شاندار سنچری لیفٹ آرم لیگ اسپنر محمد اصغراور شاہ زیب احمد خان نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردارا دا کیا۔ لوائی کرکٹ اسٹیڈیم نیا ناظم آباد پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے 335رنز بنائے محمد وقاص نے سنچری 164رنز نور ولی نے سات چوکوں کی مدد سے 72رنز بنائے جواب میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب لیفٹ آرم لیگ اسپنر محمد اصغراور رائٹ آرم لیگ اسپنر شاہ زیب احمد خان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے 148رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
تازہ ترین