• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیتھ سکولز کھولنے کی اجازت سے معیار اور نتائج میں بہتری نہیں آئے گی

لندن (جنگ نیوز) دی ایجوکیشن پالیسی انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں نئے فیتھ سکولز کھولنے کی اجازت دینے کے منصوبوں سے معیار اور نتائج بہتر بنانے میں مدد نہیں ملے گی۔ ان سکولز کی وجہ سے مذہبی بنیادوں پر طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا اس اقدام سے سوشل موبیلٹی بھی بہتر نہیں ہوگی۔ یہ تجویز حکومت کی جانب سے نئے گرامر سکولز سمیت متعدد اقدامات کا ایک حصہ ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فیتھ سکولز کا مقصد اچھی کارکردگی والے سکولز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ فیتھ سکولز بہترین اور بہت مقبول ہیں اور چرچ آف انگلینڈ جو انگلینڈ میں فیتھ سکولز کا سب سے بڑا پرووائیڈر ہے نے کہا کہ اس کے4700سکولز ملک میں عزم، امید، کمیونٹی اور عزت سمیت اچھی تعلیم دینے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ فار ایجوکیشن کے پلان کے تحت فیتھ سکولز کو یہ اجازت ہوگی کہ وہ نصف سے زائد طلبہ کو مذہبی بنیادوں پر اس خیال کے ساتھ ریکروٹ کریں گے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ فی الوقت نئے فیتھ سکولز فری سکولز کے طور پر کھولے جائیں گے جہاں50فیصد طلبہ کا انتخاب فیتھ کی بنیاد پر ہوگا لیکن موجودہ فیتھ سکولز پر فیتھ کی بنیاد پر طلبہ کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ چرچ آف انگلینڈ کے بعض سکولز میں نان ریلیجس طلبہ کو کوٹے کے تحت ریکروٹ کیا جاتا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ وہ تمام بچوں کے لئے ان کے بیک گرائونڈز سے بالاتر اچھے سکولز کھولنے کا خواہاں ہے اور فیتھ سکولز اس سکیم کا اہم حصہ ہیں فیتھ سکولز ملک میں بہترین سکولز میں شامل ہیں اور ان کی مانگ بھی بہت زیادہ ہے۔ اسی لئے یہ مزید اچھے سکولز قائم کرنے کےلئے غیر موثر فیتھ کیپ کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ڈائیورسٹی کو بہتر بنانے کے لئے نئے اقدامات متعارف کروا رہے ہیں۔ اکارڈ کولیشن کے چیئرمین ربی ڈاکٹر جوناتھن رومین نے جو سکولز میں مذہبی سلیکشن کے خلاف ہیں کہا کہ ایسے نئے فیتھ سکولز جہاں طلبہ کا انتخاب مذہبی بنیاد پر ہو سے کمیونٹی کوہیژن متاثر ہوگی پسماندہ بیک گرائونڈ رکھنے والے طلبہ کیلئے زندگی مواقع کو نہ پہنچے گی اور اس سے معیار میں اضافہ نہیں ہوگا۔ چرچ آف انگلینڈ نے کہا کہ ہمارا فیتھ کی بنیاد پر داخلوں کے کرائی ٹیریا کی اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ حکومتی تجاویز میں فیتھ کی بنیاد پر50فیصد طلبہ کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے ہمارے فیتھ سکولز مذہبی نہیں بلکہ چرچ سکولز کمیونٹی کے لئے ہیں۔
تازہ ترین