• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں امیگریشن ریکارڈ بلند ترین سطح پر، 6 لاکھ 50 ہزار افراد کی آمد

لندن (جنگ نیوز) برطانیہ میں رواں سال جون تک امیگریشن650000مائیگرنٹس کے ساتھ ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وہ آفس فار نیشنل سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق قیام کیلئے برطانیہ آنے والے یورپی شہریوں کی تعداد 284000رہی نیٹ امیگریشن امیگریشن اور مائنس امیگریشن بدستور ریکارڈ بلند سطح335000کے قریب رہی۔ اعداد و شمار میں زیادہ تر جس دورانیے کو کور کیا گیا وہ یورپی یونین ریفرنڈم سے پہلے کا ہے۔ تاہم اس میں ریفرنڈم کے بعد کا ایک ہفتہ شامل ہے۔ برطانیہ میں نیٹ مائیگریشن دوسری ریکارڈ سطح پر رہی اور یہ جون2015تک کے12ماہ کی تعداد336000 سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد حکومت کے مقررہ کردہ ٹارگٹ سے خاصی زیادہ ہےیورپی یونین سے نیٹ مائیگریشن ریکارڈ بلند ترین سطح پر رہی۔ 311000افراد کام کی وجہ سے برطانیہ آئے۔ او این ایس کا کہنا ہے کہ کام کی تلاش کے لیے آنے والوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے جو130000 رہی۔ یہ تعداد گزشتہ برس کی107000سے زیادہ ہے۔ برطانیہ آنے والوں میں رومانیہ سرفہرست رہا۔ جہاں سے قیام کے لیے54000افراد آئے۔ او این ایس میں انٹر نیشنل مائیگریشن سٹیٹسٹکس سربراہ نکولا وائٹ نے کہا کہ یہ کہنا قبل اثر وقت ہوگا کہ یورپی یونین ریفرنڈم کے انٹر نیشنل مائیگریشن پر کیا طویل مدتی اثرات مرتب ہوئے ہیںؒ فی الوقت اس کے کوئی خاص اثرات دکھائی نہیں دیتے ہیں۔
تازہ ترین