• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن میں خواتین کیلئے سالانہ نویں محفل میلاد آج منعقد ہوگی

لوٹن(پ ر)آج بروز اتوار 3بجے شام جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ 23ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں نویں سالانہ محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہورہی ہے جس میں بڑی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی، محفل کی آرگنائزر صائمہ عطاء قاضی، عظمیٰ سراج قاضی نے ایک خصوصی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں خواتین کا بھی ایک بہت بڑا کردار ہے اس لئے محافل میلاد میں عورتوں کی شمولیت سے تعلیمات اسلام اور اسوۂ رسولؐ کو اجاگر کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محفل میلاد میں سیرت النبیؐ کے حوالے سے تقاریر و خطابات کے علاوہ نعت خوانی بھی ہوگی اور شرکائے محفل میں لنگربھی تقسیم کیا جائے گا۔
تازہ ترین