• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کا آغاز پسماندہ علاقوں سے کیا جائے

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) کمیٹی تحفظ حقوق عامہ ضلع کوٹلی کے سابق صدر حاجی عبدالحلیم نےکہا ہے کہ گڈ گورننس کا آغاز پسماندہ علاقوں سے کیا جائے۔ برطانیہ واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ گڈگورننس نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام کی کارکردگی پر نظررکھے۔ وزراء کو بھی تاکید کرے کہ وہ برادری ازم اور علاقائی ازم سے بالاتر ہوکر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ اگر حکومت نے تعمیروترقی کے وعدے زبانی جمع تفریق تک محدود رکھے تو یہ حکومت سابقہ حکومت کی طرح سوالیہ نشان بن جائے گی۔حاجی عبدالحلیم نے کہا یہ کیسی گڈگورننس ہے کہ ضلع کوٹلی میں واٹرچینل اور ساردہ ٹنل کے عوامی مطالبے کے باوجود حکومت نے آزادکشمیر کونسل کے بجٹ میںشامل نہیں کیا۔ یہ ضلع کوٹلی میں غریب وپسماندہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا واٹر چینل بند ہونے سے عوام بذریعہ ٹینکر پینے کا پانی منگوا کر گزارہ کرتے ہیں۔ اس طرح محکمہ پی ڈبلیو ڈی ہیلتھ نے پنگ پراں اور دیگر دیہات کو ٹیوب ویل کا پانی مہیا کرنے کیلئے وعدہ کیامگر عوام کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا خصوصاً دیہات کو شہر کی سطح پر لانے کیلئے میگا پروجیکٹ شروع کیے جائیں۔ ضلع کوٹلی میں مزید شاپنگ سینٹرز، کار پارکنگ ودیگر سہولیات دی جائیں تاکہ شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکے۔
تازہ ترین