• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج رینبو ویجیٹرین کیفے کا5پونڈ کا نیا نوٹ لینے سے انکار

لندن (جنگ نیوز) کیمبرج رینبو ویجیٹرین کیفے نے5پونڈ کے نئے نوٹ لینے سے انکار کردیا ہے۔ نوٹ لینے سے انکارپر بات سامنے آنے کے بعد کہا گیا کہ اس میں اینیمل پروڈکٹس استعمال ہوئی ہیں۔ رینبو ویجیٹرین کیفے کے اونر شیرون ملجند نے اس پالیسی کے حوالے سے کیفے میں سائن وارننگ آویزاں کردی۔ سبزی خوروں اور بعض مذہبی گروپس نے اس انکشاف کے بعد کہ کرنسی کی تیاری میں پولیمر کا استعمال کیا گیا ہے شور اور احتجاج کیا۔ پولیمر میں ٹیلو ہے۔ جو جانور کی چربی ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے کہ آیا نوٹ قبول کرنا قانونی ذمہ داری ہے۔ کیفے اونر نے کہا کہ میں نے اپنے کسٹمرز سے یہ وعدہ کیا ہوا ہے کہ یہ کیفے ایتھیکل سٹیبلمنٹ ہوگا جہاں اینیمل پروڈکٹس کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ ہمارا بزنس اسی اصول کے گرد گھومتا ہے اور کیفے میں ایسی کوء چیز نہیں جس میں جانور کی پروڈکٹس استعمال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص پیسے وصول کرتا ہے وہ فوڈ کی ہینڈلنگ نہیں کرتا، یہ نکتہ نہیں ہے۔ ہم ایسے نوٹ اپنے کیفے میں وصول نہیں کریں گے جن میں جانور کی کوئی شے استعمال کی گئی ہو۔ انتباہ کا پوسٹر آویزاں ہونے کے بعد کسی کسٹمر نے اب تک کوئی شکایت نہیں کی۔
تازہ ترین