• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کمانڈو کو لوٹنے کی کوشش ڈاکوؤں کو مہنگی پڑ گئی، ملزمان لوٹی گئی رقم اور اسلحہ چھوڑ کر فرار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں پولیس کمانڈو کو لوٹنے کی کوشش ڈاکوؤں کو مہنگی پڑگئی۔ ملزمان لوٹی گئی رقم کے ساتھ ساتھ اپنا اسلحہ اور موٹر سائیکل سے بھی ہاتھ دھو کر فرار ہوگئے۔ پولیس انسپکٹر سلمان وحید کی ٹیم میں شامل پولیس کمانڈو ندیم کے مطابق انہوں نے اپنے کزن کے ہمراہ نارتھ ناطم آباد میں حیدری مارکیٹ کے ایک منی چینجر سے ڈھائی لاکھ روپے کے ریال حاصل کئے تھے اورروانہ ہوتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے انہیں سرسید ٹاؤن میں گھیر لیا۔ اسلحہ کے زور پر ریال، پرس، موبائل فون چھین کر ملزمان فرار ہورہے تھے کہ پولیس اہلکار ندیم نے ملزمان پر حملہ کردیا اور لوٹی گئی کرنسی اور پستول چھین لیا۔
تازہ ترین