• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کا میجر عامر کو فون، خیریت دریافت کی، عنقریب وطن واپس آؤنگا، سابق صدر

پشاور / اسلام آباد (این ا ین آئی/ صالح ظافر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے میجر عامر کی خیریت دریافت کرکے انکی صحت یابی کیلئے دعا اورنیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے، گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق آئی ایس آئی آفیسر میجر (ر) محمد عامر کوٹیلی فون کیا اورانکی بیمار پرسی کی۔ آصف زرداری کاکہنا تھا کہ اللہ آپ کوصحت کامل دے، ملک کیلئے آپکی خدمات قابل ستائش ہیں آپ جیسے لوگوں کی ملک کوضرورت ہے، میجر عامر کئی روز سے بیمار ہیں، بیمارپرسی اوراحوال پوچھنے کے بعد سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ عنقریب وطن واپس آؤنگا اوردوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کرونگا ۔
تازہ ترین