• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم انٹیلی جنس نے ٹیکسٹائل کابہت بڑاٹیکس اسکینڈل پکڑلیا

اسلام آباد(حنیف خالد)ڈائرکٹریٹ جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن نے کراچی میں کروڑوں روپے ٹیکس چوری کا ٹیکسٹائل میگااسکینڈل نہ صرف پکڑاہے بلکہ کراچی کےمعروف کاروباری ادارے نے کروڑوں روپے ٹیکس بھی دوران حراست قومی خزانے میں جمع کرادیاہے۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن شوکت علی کو ڈائریکٹرکسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن میڈم ثمینہ نے ان کے دفترمیں آکرباقاعدہ جورپورٹ دی ہے اسے مان کرشوکت علی نے سینئرکسٹم عہدیدار میڈم ثمینہ کی اس عمدہ کارکردگی پر شاباش دی ہے۔ اس اسکینڈ ل کی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر نثاراحمدکوپیش کردی ہے جووفاقی وزیرخزانہ ریونیواقتصادی امورشماریات نجکاری سینئرمحمداسحاق ڈار کے علم میں اس ٹیکس فراڈ کے میگااسکینڈل کی تفصیلات لے آئے ہیں اس ٹیکس فراڈ میں ملوث پائے جانے والے مذکورہ کاروباری ادارے کے تین ڈائریکٹروں اور منیجر کوگرفتارکرکے جیل بھجوادیاہے ان چاروں کی سپیشل جج کسٹم نے ضمانتیں منسوخ کردی ہیں۔ ان ڈائریکٹروں کوڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن کے افسروں کی تفتیشی ٹیم کی حراست میں دے دیاہے۔ اس ٹیم نے دوہفتے ڈائریکٹروں کوزیرحراست رکھ کران سے اپنے انداز میں بازپرس کی اس کے دوران کراچی کے اس معروف بزنس ٹائیکون ادارےنے چوری شدہ وکسٹم ڈیوٹی سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس وغیرہ کے زمرے میں چارکروڑ10لاکھ روپے کی ادائیگی کردی ہے اسکے باوجود ڈائریکٹرجنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن نے گرفتار تین ڈائریکٹروں اور ایک منیجر کوضمانت پررہانہیں ہونے دیا۔
تازہ ترین