• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم ’’رئیس‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کردار محدود کردیا گیا

کراچی(جنگ نیوز)بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ سے اداکارہ کے کئی مناظر ہٹا کر ان کا کردار محدود کردیاگیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم ’’رئیس‘‘ تکمیل کے مراحل میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان  نے فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارت آنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث فلمساز شدید پریشانی کا شکار ہیں جب کہ فلم کے ہدایتکار نے ماہرہ خان کے کئی فلمائے ہوئے مناظر کو فلم سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان فلم’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے، فلم اگلے سال 26 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین