• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم کے نام پر منتخب ہونیوالے سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پارلیمانی نشستوں سے استعفیٰ دیں، واسع جلیل ، ندیم احسان

لندن( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان ، لندن  رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ندیم احسان اور واسع جلیل نے کہاہے کہ سینیٹ ، قومی اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت قائد تحریک ، عوام اور حق پرست شہداء کی امانت ہے اور جولوگ قائد تحریک سے لاتعلقی اختیارکرچکے ہیں انہیں یہ امانت واپس کردینی چاہیے، انہوں نے ایم کیوایم کے نام سے منتخب ہونے والے تمام سینیٹرز ، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی پارلیمانی نشستوں سے استعفیٰ دیں اور اس کے بعد اپنے بل پر الیکشن لڑکر جو چاہیں راستہ اختیارکریں، علا وہ ازیں  رابطہ کمیٹی لندن  کے ارکان ڈاکٹر ندیم احسان اور واسع جلیل  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، مومن خان مومن اور امجداللہ خان جیسی معزز شخصیات کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ،ڈاکٹرندیم احسان اور واسع جلیل  نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، مومن خان مومن اور امجداللہ خان کی بلاجوا ز گرفتاری کانوٹس لیاجائے اور انہیں فی الفور رہا کیاجائے۔
تازہ ترین